کیا خریدار کو انعام دینا جائز ہے؟

شیر کریں اور علم دین کو عام کریں
کیاخریدار کو انعام دینا جائز ہے؟

سوال:
کچھ دکانیں خریداروں کو متوجہ کرنے کے لئے خریدی ہوئی چیز کے ساتھ انعام بھی دیتی ہیں، کیا ان انعامات کا لینا درست ہے ؟ 


الجواب وباللہ التوفیق:
اگر خریدی ہوئی چیزوں کے ساتھ ہر خریدار کو انعام کے طور پر مزید کوئی چیز دی جاتی ہے ، تو اس کے جائز ہونے میں کوئی شبہ نہیں ، یہ فروخت کرنے والے کی طرف سے ایک طرح کا اضافہ ہے اور فقہاء نے مبیع میں اضافہ کو جائز قرار دیا ہے ، اور چوں کہ خریدار کو اپنے پیسے کی چیز مل جاتی ہے ، اس لئے یہ صورت جوے کے دائرہ میں نہیں آتی، لیکن اب خرید نے والے کی نیت پر منحصر ہے ، اگر خرید نے والے کا مقصود سامان خریدنا تھا، اس کے ساتھ انعامی کوپن مل گیا اور اتفاق سے کوپن میں اس کا نام نکل آیا تو اس میں کوئی ْقباحت نہیں، اور اگر اصل مقصود ہی انعامی کوپن حاصل کرنا تھا ، اور اسی مقصد کے لئے سامان خرید کیا تھا ، تو یہ صورت جائز نہ ہوگی٬”الأمور بمقاصدھا ‘‘(الأشباہ و النظائر:ص:۹۷)بلکہ یہ جُوا کے حکم میں ہوگا.(کتاب الفتاوی مولانا خالد سیف اللہ صاحب رحمانی۲۴۹/۵) (آپ کے شرعی مسائل مولانا خالد سیف اللہ صاحب رحمانی.(سن شمارہ ۲۰۱۸/۱۰/۵)مزید وضاحت دیکھئے:فتاوی دارالعلوم زکریا۵۷۳/۵) فتاوی محمودیہ۴۷۴/۲۳)

واللہ اعلم بالصواب
#محمد_امیر_الدین_حنفی_دیوبندی #احمد_نگر_ہوجائی_آسام
Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے