کیا فرض نماز کے بعد سجدہ میں دعا مانگنا جائز ہے

شیر کریں اور علم دین کو عام کریں

مسئلہ نمبر 120

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ مفتی صاحب ایک مسئلہ بتائے کہ کیا فرض نماز کے بعد سجدہ دعائیہ کرنا جائز ہے،ہمارے یہاں بعض مفتیان کرام جائز کہرہے ہیں اور بعض بدعت کہتے ہیں ،راجح ومدلل جواب سے ہمیں اطلاع فرمائے۔(المستفتی مولانا محمد مجیب الرحمٰن امام وخطیب گوپال نگر جامع مسجد ،ہوجائی آسام الہند)

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
اما بعد: یہ مختلف فیہ مسئلہ ہے،لہذا دعا اور مناجات کا مسنون طریقہ جس کی مسنونیت میں کسی کا بھی اختلاف نہیں ہے اس کو اختیار کرنا چاہئے اسے ترک کر کے اختلافی طریقہ اختیار کرنا کہاں کی عقلمندی ہے۔نیز جو علماء جائز کہتے ہیں ان کے سامنے مسلم و مستدرک اور سنن کبریٰ نسائی وغیرہ کی روایت موجود ہے کہ غزوۂ بدر میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے خارجِ صلوۃ سجدہ میں دعا فرمائی ہے اور بیٹھ کر بھی دعا فرمائی ہے، لہٰذا سخت پریشانی کی حالت میں سجدہ میں دعا کرنا جائز ہوگا،اور جو علماء بدعت یا مکروہ کہتے ہیں وہ فرض نمازوں کے بعد فورا سجدہ کرنے پر محمول ہے ،نمازوں کے بعد مسجد میں سجدہ دعائیہ کا ثبوت نہیں ہے، اس پر علامہ شامیؒ نے نکیر فرمائی ہے؛ لہٰذا حاصل یہ نکلا کہ نمازوں کے بعد سجدۂ مناجات اور سجدۂ دعا کا ثبوت نہیں ہے اور فقہاء نے اس پر نکیر اس لئے فرمائی ہے کہ ناواقف لوگ اس کو واجب یا سنت سمجھنے لگیں گے؛ لیکن اس سے ہٹ کر اگر سخت پریشانی کی حالت میں خارج صلوۃ سجدہ کی حالت میں دعا مانگی جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں اور اس کا ثبوت حدیث میں ہے، جیسا کہ غزوۂ بدر میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا سخت پریشانی میں سجدہ کی حالت میں دعا فرمانا ثابت ہے، جس کی صراحت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی روایت میں موجود ہے،لیکن روزانہ اس طرح بھی نہیں کرنا چاہیے۔

عبارت ملاحظہ فرمائیں
عن علي بن ابي طالب قال: لما كان يوم بدر قاتلت شيئا من قتال ثم جئت مسرعا لانظر على رسول الله صلى الله عليه وسلم ما صنع فجئت فاجده وهو ساجدا يقول يا حي يا قيوم لا يزيد عليها فرجعت الي القتال ثم جئت وهو ساجد يقول ذلك ثم جئت الى القتال ثم جئت وهو يقول ذلك فلم يزل يقول ذلك حتى فتح الله عليه.(المستدرك على الصحيحين ٣٣٢/١كتاب الصلاة، رقم ٨١٢،دارالحرمين)

عن ابي هريره رضي الله عنه عن عائشه رضي الله عنها قالت فقدت رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات ليله فلمست المسجد فاذا هو ساجد وقدماه منصوبتان وهو يقول اعوذ برضاك من سخطك واعوذ بمعافاتك من عقوبتك واعوذ بك منك لا احصي ثناء عليك انت كما اثنيت على نفسك.(أبوداؤد شریف ١٥٧/٢ كتاب الصلاة ،باب الدعاء في الركوع والسجود،دار الرسالة العالمية)

عم عمر بن الخطاب رضي الله عنه قال لما كان يوم بدر نظر رسول الله صلى الله عليه وسلم الى المشركين وهم الف واصحابه ثلاث مائة وتسعة عشر رجلا فاستقبل نبي الله صلى الله عليه وسلم القبله ثم مد يديه فجعل يهتف بربه اللهم انجز لي ما وعدتني اللهم آت ما وعدتني اللهم ان تهلك هذه العصابة من اهل الاسلام لا تعبد في الارض فما زال يهتف بربه مادا يديه مستقبل القبلة حتى سقط رداءه من منكبيه فاتاه ابو بكر فاخذ رداءه فالقاه على منكبيه ثم التزمه من ولاءه يا نبي الله كفاك مناشدتك ربك فانه سينجز لك ما وعدك.الحديث.(الصحيح لمسلم ٩٣/٢،كتاب الجهاد والسير ،باب الامداد بلملائكة في غزوة بدر واباحة الغنائم،قديمي كتب خانه)

ﻭﺳﺠﺪﺓ اﻟﺸﻜﺮ: ﻣﺴﺘﺤﺒﺔ ﺑﻪ ﻳﻔﺘﻰ ﻟﻜﻨﻬﺎ ﺗﻜﺮﻩ ﺑﻌﺪ اﻟﺼﻼﺓ ﻷﻥ اﻟﺠﻬﻠﺔ ﻳﻌﺘﻘﺪﻭﻧﻬﺎ ﺳﻨﺔ ﺃﻭ ﻭاﺟﺒﺔ ﻭﻛﻞ ﻣﺒﺎﺡ ﻳﺆﺩﻱ ﺇﻟﻴﻪ ﻓﻤﻜﺮﻭﻩ۔(رد المحتار على الدر المختار ٥٩٨/٢ كتاب الصلاة،باب سجود التلاوة،دارالكتب العلمية بيروت)

وتفصيل الكلام ان السجدة خارج الصلاة على عدد اقسام احدها:سجدة السهو وهو في حكم سجدة الصلاة.وثانيها: سجدت التلاوة ولا خلاف فيها. وثالثها: سجدة المناجاة بعد الصلاة وظاهر كلام الاكثرين انها مكروهة .ورابعها: سجدة الشكر على حصول نعمه واندفاع بلية وفيها اختلاف فعند شافعي واحمد سنة وهو قول محمد رحمه الله تعالى والاحاديث والاثار كثيرة في ذلك وعند ابي حنيفة ومالك رحمهم الله تعالى ليس بسنه بل هي مكروهة.(لمعات التنقيح في شرح مشكاة المصابيح ٦٠٧/٣تا٣٠٨،كتاب الصلاة،باب في سجود الشكر،دارالكتب العلمية بيروت) مستفاد:فتاویٰ رحمیمیہ۲۴۳/۲،دارالاشاعت کراچی)(فتاویٰ قاسمیہ ۶۷۳/۴) خیر الفتاوی ۴۴۴/۲)

واللہ اعلم بالصواب
محمد امیر الدین حنفی دیوبندی
احمد نگر ہوجائی آسام
منتظم المسائل الشرعیۃ الحنفیۃ الہند ٩،شوال المكرم ۱۴۴۳ھ م ١١مئي ۲۰۲۲ء بروز بده

تائید کنندگان
مفتی محمد عمار مزمل القاسمی غفرلہ
مفتی محمد زبیر بجنوری غفرلہ
مفتی شہاب الدین القاسمی غفرلہ
مفتی اویس احمد القاسمی غفرلہ
مفتی شاہد جمال پشاوری غفرلہ

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے