اگر تصویر والے کمرے میں موت آگئی تو کون سے فرشتے روح نکالنے آئیں گے؟

شیر کریں اور علم دین کو عام کریں

اگر تصویر والے کمرے میں موت آگئی تو کون سے فرشتے روح نکالنے آئیں گے؟

سوال:
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: حدیث میں ہے جس گھر میں کتا یا تصویریں ہوں اس گھر میں رحمت کے فرشتے نہیں جاتے، اس حدیث کو سامنے رکھ کر ہم لوگوں یہ خلجان ہورہا ہے کہ بعض نیک لوگ متقی پرہیزگار لوگ ایسے کمرے میں لیٹے ہوتے ہیں، بیماری کی حالت میں یا ہسپتال میں کہ چاروں طرف اس کمرے یا گھر میں تصویریں ہوتی ہیں، یا مورتیاں ہوتی ہیں، اسی حالت میں اگر اس گھر یا کمرہ میں موت آجائے تو روح نکالنے کون سے فرشتے آئیں گے؟ تصویر کی وجہ سے رحمت کےفرشتے تو آئیںگے نہیں، پھر ان بزرگ کا خاتمہ کیسے ہوگا؟

باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللہ التوفیق:
کتا اور تصاویر عام ملائکہ رحمت کے وصول سے مانع ہیں؛ لیکن مخصوص فرشتے جوﷲ تعالیٰ کی طرف سے انسان کی حفاظت پر مامور ہیں یا جن کو روح نکالنے کا کام سپرد ہوتا ہے ان کے لئے یہ چیزیں دخول سے مانع نہیں ہیں؛ اس لئے تصویر کی جگہوں پر ایمان دار اور متقی شخص کی روح نکالنے کے لئے متعینہ فرشتوں کی آمد پر کوئی اشکال نہ ہونا چاہئے۔(کتاب النوازل۳۴/۶)
عن أبي طلحۃ رضي اللّٰہ عنہ قال: قال النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم: لا تدخل الملائکۃ بیتاً فیہ کلب ولا تصاویر۔ (صحیح البخاري رقم: ۵۹۴۹، صحیح مسلم رقم: ۲۱۰۶، کذا في مشکاۃ المصابیح ۲؍۳۸۵)
قال الملا علي القاري في شرحہ أي لا تدخل ملائکۃ الرحمۃ لا الحفظۃ وملائکۃ الموت، وفیہ إشارۃ إلی کراہتہم ذٰلک أیضًا لکنہم مأمور ون، ویفعلون مایؤمرون۔ (مرقاۃ المفاتیح، اللباس / باب التصاویر ۸؍۳۲۳ بیروت)
فقط وﷲ تعالیٰ اعلم
محمد امیر الدین حنفی دیوبندی
Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے