فرض نمازوں کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر دعا پڑھنا

شیر کریں اور علم دین کو عام کریں
فرض نمازوں کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر دعا پڑھنا 
مسئلہ: بعض حضرات قوتِ حافظہ کیلئے پانچوں نمازوں کے بعدسر پر ہاتھ رکھ کر گیارہ بار ’’یاقوی‘‘ پڑھتے ہیں، یہ بزرگوں کا مجرب عمل ہے،لہٰذا اس کا پڑھنا صحیح ودرست ہے(۲)، البتہ روایات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ جب نماز سے فارغ ہوجاتے تو اپنا دایاں ہاتھ سر مبارک پر پھیر تے، اور بعض روایتوں میں ہے کہ پیشانی مبارک پر پھیرتے، اور یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ’’ بسم اللہ الذي لا إلہ إلا ہو الرحمن الرحیم ، اللہم أذہب عني الہم والحزن ‘‘ ’’ اس اللہ کے نام سے کہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، اے اللہ! مجھ سے رنج وغم کو دور فرما‘‘(۱) اس لیے اس دعا کا پڑھنا بہتر ہے۔
واللہ اعلم
المسائل المہمہ ۶۵/۳
محمد امیر الدین حنفی دیوبندی
——————————
(۱) (المعجم الأوسط للطبراني :۲/۲۵۱ ، رقم الحدیث : ۳۱۷۸)
ما فی ’’ کتاب عمل الیوم واللیلۃ ‘‘ : عن أنس بن مالک قال : کان رسول اللہ ﷺ إذا قضی صلاتہ مسح جبہتہ بیدہ الیمنی ثم قال : ’’ أشہد أن لا إلہ إلا ہو الرحمن الرحیم ، اللہم أذہب عنيالہم والحزن ‘‘ ۔
(ص/۴۴ ، باب ما یقول فی دبر صلاۃ الصبح ، کذا فی حصن حصین : ص/۱۰۶ ، ۱۰۷)
(فتاوی دار العلوم :۲/۲۱۱، فتاوی حقانیہ:۳/۱۰۲، جامع الفتاوی :۳/۵۲، جامع الفتاوی :۲/۸۲، فتاوی عثمانی :۱/۲۶۳، خیر الفتاوی :۱/۳۰۰)
(۲) (أشرف العملیات :ص/۲۳۶ ، مؤلفہ حکیم الأمت تھانوي رحمہ اللہ)
Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے