کیا روزے دار کیلئے خوشبو استعمال کرنا جائز ہے

شیر کریں اور علم دین کو عام کریں
مسئلہ نمبر 35
روزہ دار اگر اپنے بدن میں عطر لگایا اور عطر کے خشبو دماغ میں چلا گیا تو اسکا روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟(المستفتی مفتی محمدانظر مظاہری غفرلہ،آسام ،الھند
الجواب وبہ التوفیق
کسی بھی قسم کے عطر،سینٹ،پرفیوم،پھول،اور کوئی بھی سونگھی جانے والی چیز کے سونگھنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے۔جیسے ویکس، بام وغیر۔صورت مسئلہ میں روزے دار کا عطرکی خوشبو  لینے سے روزہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا

عبارت ملاحظہ فرمائیں
 لا یکرہ للصائم شم رائحۃ المسک والورد ونحوہ۔ (مراقی الفلاح ۳۶۱، شامی زکریا ۳؍۳۶۷، ومثلہ فی التاتارخانیۃ زکریا ۳؍۳۸۲، المحیط البرہانی کوئٹہ ۲؍۵۵۶)
طعم الأدویۃ وریح العطر إذا وجد في حلقہ لم یفطر کما في المحیط۔(القھستاني ۲۶۶/۳تا۲۶۷)، باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ)
ولا یتوہم أنہ کشم الورد ومائہ والمسک لوضوح الفرق بین ہواء تطیب بریح المسک وشمہٖ وبین جوہر دخان وصل إلی جوفہ بفعلہ۔ (حاشیۃ الطحطاوي علی الدر المختار ۱؍۴۵۰) بحوالہ: آئینہ رمضان ۷۰، کتاب الفتاویٰ ۳؍۳۹۴)(محقق ومدلل جدید مسائل۲۰۶/۱)(فتاویٰ دینیہ ۵۶/۳)کتاب المسائل۱۵۹/۲)(فتاویٰ محمودیہ کراچی۱۵۷/۱۰)
واللہ اعلم بالصواب
محمد امیر الدین حنفی دیوبندی
احمد نگر ہوجائی آسام الھند
منتظم المسائل الشرعیۃ الحنفیۃ
6مئی 2020ء 12 رمضان المبارک،1441ھ،بروز بدھ بعد نماز تراویح۔
Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے