برانڈی وغیرہ کا استعمال کیسا ہے؟

شیر کریں اور علم دین کو عام کریں

سوال:
آج کل لوگ نزلہ زکام میں بچوں کوبرانڈی پلاتے ہیں اورکچھ لوگ سینےپربرانڈی ملتے ہیں علاج کےطورپر،آپ سےمعلوم کرناہےکہ علاج کے لیےبرانڈی پینایاسینےپرملناجائزہے؟ہومیوپیتھک ادویہ میں بھی کچھ مقدارالکوحل کی شامل کی جاتی ہے، کیاہومیوپیتھک ادویہ لیناجائزہےیاوہ بھی حرام کےزمرے میں آئے گی؟
الجواب وباللہ التوفیق:
برانڈی میں تقریباً 60% فیصد الکوحل شامل ہوتی ہے اوریہ خالص شراب کی ایک اعلیٰ قسم ہے اس لیےجب نزلہ زکام وغیرہ کےعلاج کےلیے دیگرطریقہ علاج موجودہیں توبچوں کوبرانڈی پلانا یاسینےپرلگانا جائزنہیں ہے، اس لیےکہ ناپاک چیزجس طرح استعمال کرنا منع ہے اسی طرح جسم پرلگانا بھی منع ہے۔ جہاں تک ہومیوپیتھک ادویہ کا تعلق ہے تواس میں شامل الکوحل کی قسم نہیں ہے اس لیے ہومیوپیتھک ادویہ کا استعمال جائزہے۔
فقط واللہ اعلم
جامعة العلوم الاسلامیة
علامہ یوسف بنوری ٹاؤن کراچی
:::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
سردی کے مقابلہ کے لئے برانڈی وغیرہ مسکرات کا استعمال کیسا ہے؟:
سوال:
انگلینڈ (یو۔ کے ) میں سخت سردی ہے ہندوستانی لوگ برداشت نہیں کر سکتے ۔ لہذا جسم میں حرارت پیدا کرنے کی غرض سے برانڈی پینے کی شرعاً اجازت ہے یا نہیں ؟
الجواب وباللہ التوفیق
برانڈی وغیرہ مسکرات کا استعمال ناجائز اور حرام ہے ۔ صورت مسئولہ میں بھی برانڈی نشہ آور کے استعمال کی شریعت میں اجازت نہیں ہے ۔حدیث شریف میں ہے ۔ عن دیلم الحمیری قال قلت لرسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم یا رسول اﷲﷺنا بارض باردۃ ونعامل فیھا عملا شدیداً وانا نتخذ شراباً من ھذا القمح نتقوی بہ علی ٰ اعمالنا و علی بردبلادنا قال ھل یسکر قلت نعم قال فاجتنبوہ قلت ان الناس غیر تارکیہ قال ان لم یترکوہ قاتلو ھم (رواہ ابوداؤد ) مشکوٰۃ ج۲ ص ۳۱۸ باب بیان الخمر ووعید شاربھا)
یعنی! دیلم حمیری بیان کرتے ہیں کہ میں نے بارگاہ رسالت (ا ) میں عرض کی کہ ہم سرد ملک میں رہتے ہیں بڑی مشقت کے کام کرتے ہیں ۔ ہم گیہوں کی شراب پی کر کام کرنے کی قوت حاصل کرتے ہیں اور سردی کا مقابلہ کرتے ہیں ۔ آنحضرتﷺ نے فرمایا کہ کیا وہ نشہ آور ہے (اس سے نشہ چڑھتا ہے) میں نے کہا ہاں تو فرمایا کہ اس سے بچنا ضروری ہے ، میں نے کہا کہ لوگ نہیں چھوڑیں گے تو فرمایا آپ (ا ) نے کہ نہ چھوڑیں تو تم ان سے جنگ کرو ۔ (مشکوٰۃ)
گرمی پیدا کرنے کے لئے مسکرات کے علاوہ بہت سی پاک اشیاء ملتی ہیں ، جیسا کہ مشک عنبر، سونے کا کشتہ وغیرہ لہذا سردی کے مقابلہ کے لئے یہ چیزیں استعمال کی جاسکتی ہیں۔(فتاوی رحیمیہ۲۱۲/۱۰)
فقط واﷲ اعلم بالصواب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال # 2828
بیئر کے سلسلے میں ایک سوال کرنا چاہتا ہوں، یعنی شراب الشعیر، کیا اسلام میں اس کا پینا درست ہے؟
Published on: Feb 13, 2008 جواب # 2828
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 75/ ج= 75/ ج
بیئر، برانڈی وغیرہ مسکرات کا استعمال ناجائز اورحرام ہے: قد نزل تحریم الخمر وھي من خمسة أشیاء: العنب، والتمر، والحنطة، والشعیر، والعسل. والخمر ما خامر العقل. (مشکوة شریف، ص:۳۱۷)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
محمد امیر الدین حنفی دیوبندی

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے