دوران نماز سر سے ٹوپی گر جائے تو کیا حکم ہے؟

شیر کریں اور علم دین کو عام کریں
*دوران نماز سر سے ٹوپی گر جائے تو کیا حکم ہے*
*سوال(۱۴۰۸):-* کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: نماز کے درمیان اکثر ٹوپی رکوع یا سجدہ وغیرہ میں گرجاتی ہے، اس کا کیا حکم ہے؟ اسے اٹھاکر پہن لیں یا نماز مکمل ہونے کے بعد ہی اٹھائیں، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اسے نماز کے درمیان ہی میں اٹھاکر پہن لینا چاہئے؟
*باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ*
*الجواب وباللّٰہ التوفیق:*
اگر نماز میں ٹوپی گرجائے تو عمل قلیل سے اس کو اٹھاکر پہننا افضل ہے، اور اگر بغیر ٹوپی کے بھی نماز پڑھ لی تو نماز ہوجائے گی۔
*ولو سقطت قلنسوتہ فاعادتہا أفضل۔*
(شامي ۲؍۴۰۶ زکریا)
فقط واللہ تعالیٰ اعلم
کتبہ: احقر *محمد سلمان* منصورپوری غفرلہ ۲۶؍۶؍۱۴۲۱ھ
الجواب صحیح: *شبیر احمد* عفا اللہ عنہ
*کتاب النوازل*
مفتی مختار حسین الحسینی
Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے