786 ۷۸۶ لکھنے سے بسم اللہ کی سنت ادا ہوگی یا نہیں ؟

شیر کریں اور علم دین کو عام کریں
۷۸۶ لکھنے سے بسم اللہ کی سنت ادا ہوگی یا نہیں ؟

سوال ]۸۶۶[: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں : ۷۸۶ بسم اللہ کا عدد ہے اور بسم اللہ کے علاوہ دیگر بہت ساری چیزوں کا عدد بھی ہے مگر دیگر اشیاء کا عدد ہونے کی وجہ سے بسم اللہ کا عدد نہ ہونا لازم نہیں آتا، تو اب آپ سے سوال یہ ہے کہ خطوط یا اہم تحریر کے شروع میں پورا بسم اللہ لکھنے کے بجائے اس کاعدد ۷۸۶ لکھنے سے بسم اللہ سے شروع کرنے کی سنت اداء ہوجائے گی یا نہیں ؟

باسمہ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: پورا بسم اللہ لکھنے کے بجائے صرف ۷۸۶ لکھنے سے بسم اللہ سے شروع کرنے کی سنت ادا نہ ہوگی؛ اس لئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خطوط کے شروع میں مکمل بسم اللہ شریف لکھی ہے۔
أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کتب إلی أہل الیمن بسم اللہ الرحمن الرحیم من محمد النبي صلی اللہ علیہ وسلم إلی شرحبیل بن عبد کلال۔ الحدیث( سنن دارمي، دار المغني ۳/۱۵۳۰ رقم:۲۴۱۰)
وفي حدیث طویل: ثم دعا بکتاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فقرأہ، فإذا فیہ بسم اللہ الرحمن الرحیم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إلی ہرقل عظیم الروم۔ (صحیح البخاري، کتاب بدء الوحي، النسخۃ الہندیۃ ۱/۵ رقم:۷)
وفي حدیث طویل: وکان في کتاب النبي صلی اللہ علیہ وسلم لمجاعۃ: بسم اللہ الرحمن الرحیم، ہذا کتاب محمد النبي لمجاعۃ بن مرارۃ من بنی سلمی۔ الحدیث (سنن ابي داؤد، کتاب الخراج والفئ والامارۃ، باب في بیان مواضع قسم الخمس الخ، النسخۃ الہندیۃ ۲/۴۲۰، دار السلام رقم:۲۹۹۰) فقط واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم
کتبہ: شبیر احمد قاسمی عفا اللہ عنہ
۷؍۶؍۱۴۳۵ھ

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے