قراءت میں تکرار کرنے سے سجدۂ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟

شیر کریں اور علم دین کو عام کریں
*قراءت میں تکرار کرنے سے سجدۂ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟*

اگر کوئی قراءت میں تکرار کرے جس طرح حفاظ تراویح میں آگے کی آیت یاد نہ آنے پر کرتے ہیں تو اس صورت سجدۂ سہو لازم نہیں ہوگا، اگر چہ یہ تکرار تین آیا ت پڑھنے سے پہلے کرے یا بعد میں کرے،دونوں صورتوں میں سجدۂ سہو واجب نہ ہوگا۔

(فتاویٰ رحیمیہ:۵/۱۹۳، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۷۴، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)

فرض کی تیسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کی تکرار پر سجدۂ سہو واجب ہے یا نہیں؟
اگر فرض کی تیسری یا چوتھی رکعت میں سورۂ فاتحہ دوبارہ پڑھ لے تو اس سے سجدۂ سہو واجب نہیں ہوگا۔

(احسن الفتاویٰ:۴/۴۹، زکریا بکڈپو، دیوبند۔فتاویٰ عثمانی:۱/۵۳۵، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)

واللہ اعلم
محمد امیرالدین حنفی دیوبندی
t.me/jamashuda

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے