نماز میں ’’سبحان ربی العجیم‘‘ پڑھنے والے کی نماز کا حکم۔

شیر کریں اور علم دین کو عام کریں
مسئلہ نمبر 04

السلام علیکم 

علمائے دین
*سبحان ربی العظیم* کا مغنی 
اور *سبحان ربی العجیم* کا معنی بتائیں اور اگر کوئی شخص نماز میں *عظیم* کو *عجیم* پڑھے تو کیا نماز ہوگی ؟
جواب عنایت فرماکر شکریہ کا موقع دیں 
سائل ۔  عمران ناگپور

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب وباللہ التوفیق
کوئی شخص اگر دوران نماز سبحان ربی العظیم‘‘ کے بجائے ’’سبحان ربی العجیم‘‘ پڑھ دے تو اسکی نماز فاسد ہوجائیگی، اس لئے جو لوگ صحیح نہ پڑھ سکیں ان کے لئے بہتر یہ ہے کہ ’’سبحان ربی الکریم‘‘ پڑھا کریں؛ تاکہ ان کی نماز درست ہو۔اور "سبحان ربی العظیم”صحیح تلفظ کے ساتھ سیکھتا رہے۔واضح رہے کہ دوران نماز جب بھی کوئی فاحش غلطی ہوجائے اور اسکی اعادہ فورا نہ کرے تو اس وقت نماز فاسد ہو جاتا ہے۔چاہے وہ غلطی قرات میں ہو یا قنوت نازلہ یا دعائے قنوت میں ہو یا رکوع سجدے کے تسبیحات میں ہوں وغیرہ۔

عبارت ملاحظہ فرمائیں
عن عبد اللّٰہ بن مسعود رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إذا رکع أحدکم فلیقل ثلاث مرات: ’’سبحان ربي العظیم‘‘ ثلاثاً…الخ۔ (سنن أبي داؤد، الصلاۃ / باب مقدار الرکوع والسجود رقم: ۸۸۶)
السنۃ في تسبیح الرکوع ’’سبحان ربي العظیم‘‘ إلا إن کان لا یحسن الظاء فیبدل بہ الکریم لئلا یجري علی لسانہ العزیم فتفسد بہ الصلاۃ۔ (شامي ۱؍۴۹۴ کراچی، شامي ۲؍۱۹۸ زکریا)(مستفاد کتاب النوازل ۱۴۷/۴) فتاویٰ دارالعلوم دیوبند۱۲۶/۲)
ولو قرأ في دعاء القنوت…ونسطغفرک بالطاء قال: تفسد ولو قرأ  إنا نستعنک بغیر یاء، فقال: لاتفسد قیل ولو قرأ ونتوکن علیک بالنون فقال: تفسد قیل ولو قرأ ونخنع قال: تفسد إذا تبین منہ ذلک قیل لو قرأ ونشجد بالشین قال: تفسد إذا تبین منہ ذلک ولو قرأ وإلیک نسحیٰ ونحفد قال: تفسد۔ (الفتاوی التاتار خانیۃ، کتاب الصلاۃ، الفصل الأول من مسائل زلۃ القاري في ذکر حرف مکان حرف ۲/۸۵، رقم:۱۸۱۸)
ان ما غیر المعنی تغیرا یکون اعتقادہ کفرا یفسد فی جمیع ذالک الخ۔(ردالمحتار زلۃ القاری۵۹۰/۱,ظفیر.(فتاویٰ دارالعلوم دیوبند۷۴/۴)
فقط واللہ تعالیٰ اعلم
محمد امیر الدین حنفی دیوبندی
احمد نگر ہوجائی آسام
(خادم) دندوا حافظیہ قاریانہ وخارجیہ مدرسہ ( آسام الھند)
۷شعبان المعظم ۱۴۴۱ھ ۲اپریل ۲۰۲۰ء۔
Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے