کیا شادی میں عقیقہ کرنا درست ہے

شیر کریں اور علم دین کو عام کریں

مسئلہ نمبر:10

ســـوال:

کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: ہمارے یہاں کچھ لوگ لڑکی کی شادی میں عقیقہ کرتے ہیں، پھر وہ گوشت باراتیوں اور دیگر مہمانوں کو کھلاتے ہیں، اور نیوتہ وصول کرتے ہیں۔

                 باسمــــهٖ سبحــانــه تعــالـی
            الجـــواب وباللــــه التــوفـیـــق

عقیقہ کا اصل وقت بچپن میں ہے؛ تاہم اگر کوئی شخص شادی کی دعوت میں عقیقہ کی نیت کرلے تو یہ بھی جائز ہے، اور عقیقہ کا گوشت امیر غریب سب کھا سکتے ہیں۔ 

قال العلامة أنور شاہ الکشمیري رئیس هیئة التدریس بدار العلوم دیوبند سابقًا وشیخ الحدیث فیها: إن الترمذي أجاز بها إلی یوم إحدیٰ وعشرین، قلت: بل یجوز إلی أن یموت۔
(فیض الباري شرح صحیح البخاري / کتاب العقیقة ۴؍۳۳۷ ریان بک ڈپو دلہي)

ویستحب لمن له ولد أن یسمیه یوم أسبوعه ویحلق رأسه ویتصدق عند الحلق فضة۔
(شامي ۹؍۴۸۵ زکریا)

فنقل الرافعي أنه یدخل وقتها بالولادۃ … ثم قال: والاختیار أن لا تؤخر عن البلوغ، فإن أخرت عن البلوغ سقطت عمن کان یرید أں یعق عنه، لکن إن أراد أن یعق عن نفسه فعل۔
(فتح الباري، کتاب العقیقة / باب إماتة الأذی عن الصبي في العقیقة ۹؍۵۹۴-۵۹۵ دار المعرفة بیروت)

قال: أخبرني عبد الملک في موضع آخر: أنه قال لأبي عبد الله: فیعق عنه کبیرًا، قال: لم أسمع في الکبیر شیئًا۔ قلت: أبوہ معسر، ثم فأراد أن لا یدع ابنه حتی یعق عنه قال: لا أدري، ولم أسمع في الکبیر شیئًا، ثم قال لي: ومن فعله فحسن۔ (تحفة المودود بأحکام المولود ص: ۶۹ بیروت)

ووقتها بعد تمام الولادۃ إلی البلوغ … ویسن أن یعق عن نفسه من بلغ ولم یعق عنه.
(تنقیح الفتاویٰ الحامدیة / کتاب الذبائح ۲؍۲۳۳ المکتبة المیمنیة مصر، بحواله: تعلیقاتِ فتاویٰ محمودیة ۱۷؍۵۱۰ ڈابھیل)

فقط واللہ تعالیٰ اعلم

کتاب النوازل١٤

سوال:
 شادی کے موقعہ پر عقیقہ کاگوشت غرباء کے گوشت کے علاوہ باقی گوشت کے ساتھ ملاسکتے ہیںیانہیں؟

جواب:
 عقیقہ کا گوشت تقریب عقدمیں استعمال کرسکتے ہیں ،امیروغریب ،اہل خانہ سب اس میں سے کھاسکتے ہیں ، البتہ جس علاقے میں کھانے کے بعد کچھ لین دین کا رواج ہے ، اس میں عقیقہ کاگوشت استعمال کرنا مناسب معلوم نہیں ہوتاکہ اس میں گوشت کا عوض حاصل ہونے کا شبہ ہے اور عقیقہ کے گوشت پر عوض حاصل کرنادرست نہیں ۔

واللہ اعلم

کتاب الفتاوی٤

محمد امیر الدین حنفی دیوبندی

جمع شدہ فتاوی مسلک دارالعلوم دیوبند
https://t.me/jamashuda
+917086592261

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے