کیا قرآنی آیات تعویذ میں لکھنا جائز ہے

شیر کریں اور علم دین کو عام کریں

قرآنی آیت تعویذ میں لکھنا جائز ہے

مسئلہ نمبر 99

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا تعویذ کے اندر قرآنی آیات لکھنا اور اسکے ساتھ بیت الخلاء جانا جائز ہے.(المستفتی مولانا محمد زینل غفرلہ،مرکز روڈ ہوجائی آسام الہند)

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب حامداً ومصلیا ومسلما
اما بعد: آیت قرآنی تعویذ میں لکھنا درست ہے اور اگر وہ غلاف میں چھپا ہوا ہو تو اسکے ساتھ بیت الخلاء جانا درست ہے،البتہ احتیاط اولی ہے۔(مستفاد:کفایت المفتی ٧٦/٩تا٧٧ کتاب الحظر والاباحة، دارالاشاعت کراچی)

عبارت ملاحظہ فرمائیں
وعلى الجواز عمل الناس اليوم وبه وردت الاثار ولابأس بأن يشد الجنب والحائض التعاويذ على العضد إذا كانت ملفوفة.(شامي ٥٢٣/٩ کتاب الحظر والإباحة، فصل في اللبس،دارالكتب العلمية بيروت)

ولو كانت رقية في غلاف متجاف عنه لم يكره دخول الخلاء به والاحتراز عن مثله أفضل.(شرح فتح القدير ١٧٣/١،كتاب الطهارت،دارالكتب العلمية بيروت)تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق ١٦٧/١ كتاب الطهارت،باب الحيض،دارالكتب العلمية بيروت)

ويكره أن يدخل في الخلاء ومعه خاتم عليه اسم الله تعالى أو شئ من القرآن.(الفتاوى الهندية ٥٦/١ كتاب الطهارت/باب النجاسة واحكامها،دارالكتب العلمية بيروت)البحر الرائق شرح كنز الدقائق ٤٢٢/١ كتاب الطهارت،باب الانجاس،دارالكتب العلمية بيروت)(فتاویٰ قاسمیہ۶۰۵/۳)کتاب الفتاوی ۷۳/۲ طہارت کے احکام، زمزم پبلشرز کراچی)

واللہ اعلم بالصواب
محمد امیر الدین حنفی دیوبندی
احمد نگر ہوجائی آسام
منتظم المسائل الشرعیۃ الحنفیۃ الہند
٦،صفر المظفر ۱۴۴۳ھ م ١٤،ستمبر ۲۰۲۱ء بروز منگل

تائید کنندگان
مولوی عبد الرحمن انصاری غفرلہ
مفتی محمد زبیر بجنوری غفرلہ
مفتی شہاب الدین القاسمی غفرلہ
مفتی عطاء الرحمن بڑودوی غفرلہ

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے