کیا رمضان المبارک میں اگر بتی وغیرہ جلانا جائز ہے

شیر کریں اور علم دین کو عام کریں

مسئلہ نمبر 118

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
برادر من کیا ماہ رمضان المبارک میں اگربتی وغیرہ جلانا جائز ہے،مدلل جواب کی امید ہے۔(مفتی محمد انظر غفرلہ منگل دائی آسام الہند)

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب وبہ التوفیق
حامداً ومصلیا اما بعد
فقہاء علیہ الرحمہ کی تشریحات سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ روزہ دار کا اگر بتی/ مورٹین/ گوڈ نائٹ/ کچھوا چھاپ وغیرہ جلانا اور اسکی خوشبو لینا درست ہے،البتہ یہ چیزیں جلا کر قصداً اس کے دھواں کو سونگھنا، جس کی وجہ سے دھواں حلق کے اندر چلا جائے تو اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا۔ہاں اگر بلا قصد وارداہ دھواں حلق کے اندر چلا جائے تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوگا۔مگر پھر بھی بحالت روزہ مسجد وغیرہ میں یہ چیزیں جلانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

عبارت ماحظه فرمائيں
أو دخل حلقه دخان بلا صنعه لعدم قدرته على الامتناع عنه …………………….. الى انه من ادخل بصنعه دخانا حلقه باي صوره كان الادخال فسد صومه سواء كان دخان عنبرا او عود او غيرهما. (حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح للشرنبلالي ٦٦٠،كتاب الصوم،دارالكتب العلمية بيروت)

أو دخل حلقه غبار او ذباب او دخان ولو ذاكرا استحسانا لعدم امكان التحرز عنه ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عودا أو عنبرا له ذاكرا لإمكان التحرز عنه فليتنبه له كما بسطه الشرنبلالي. (قوله: أنه لو أدخل حلقه الدخان) أي بأي صورة كان الإدخال، حتى لو تبخر بخور فآواه إلى نفسه واشتمه ذاكرا لصومه أفطر لإمكان التحرز عنه وهذا مما يغفل عنه كثير من الناس۔(فتاوی شامی ٣٦٦/٣،كتاب الصوم/ باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده،دارالكتب العلمية بيروت) مستفاد فتاویٰ قاسمیہ ۵۰۶/۱۱) فتاویٰ محمودیہ ۱۵۶/۱۰باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده،جامعہ فاروقیہ کراچی)

واللہ اعلم بالصواب
محمد امیر الدین حنفی دیوبندی
احمد نگر ہوجائی آسام
منتظم المسائل الشرعیۃ الحنفیۃ الہند
۲۷،رمضان المبارک ۱۴۴۳ھ م ۲۹اپریل ۲۰۲۲ء بروز جمعہ

تائید کنندگان
مفتی محمد زبیر بجنوری غفرلہ
مفتی مرغوب الرحمن القاسمی غفرلہ

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے