کیا چار پانچ سال کی زکوة ایک ساتھ ادا کرنا جائز ہے

شیر کریں اور علم دین کو عام کریں

السلام علیکم زکوة کی رقم ہرسال الگ الگ نکالناہےیاچارپانچ سال کی زکوة ایک ساتھ دےسکتےہیں کیا جواب عنایت فرماۓ

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
الجواب وبہ التوفیق
نصاب پر سال گزرنے پر زکوۃ واجب ہوتا ہے اور یہ صاحب نصاب پر ہر سال ادا کرنا لازمی ہے۔ بلا عذر تاخیر کرنا گناہِ عظیم ہے ہاں اگر عذر ہو تو اللہ تبارک وتعالیٰ معاف کرنے والا ہے۔لہذا صورت مسئولہ میں آپ جلد از جلد زکوۃ ادا کیجئے۔عبارت ملاحظہ فرمائیں

(وافتراضها عمري) أي على التراخي وصححه الباقاني وغيره (وقيل فوري) أي واجب على الفور (وعليه الفتوى) كما في شرح الوهبانية(فیأثم بتأخیرھا) بلاعذر. (الدر المختار)ــــــــــــــ قال ابن عابدین:(قوله وافتراضها عمري) قال في البدائع وعليه عامة المشايخ، ففي أي وقت أدى يكون مؤديا للواجب، ويتعين ذلك الوقت للوجوب، وإذا لم يؤد إلى آخر عمره يتضيق عليه الوجوب، حتى لو لم يؤد حتى مات يأثم …(قوله وصححه الباقاني وغيره) نقل تصحيحه في التتارخانية أيضا.…(قوله فيأثم بتأخيرها إلخ) ظاهره الإثم بالتأخير ولو قل كيوم أو يومين لأنهم فسروا الفور بأول أوقات الإمكان. وقد يقال المراد أن لا يؤخر إلى العام القابل لما في البدائع عن المنتقى بالنون إذا لم يؤد حتى مضى حولان فقد أساء وأثم اهـ فتأمل .(رد المحتار علی الدر المختار: ۲؍۷۲- ۲۷۱ ، کتاب الزکاۃ،مطلب في زكاة ثمن المبيع وفاء،ط:دار الفکر)

واللہ اعلم بالصواب
امیر الدین غفرلہ

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے