نذر و منت کا گوشت کون کھا سکتے ہیں اور کون نہیں؟

شیر کریں اور علم دین کو عام کریں

مسئلہ نمبر 52
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ نذر (منت) کے قربانی کا گوشت کون کون نہیں کھا سکتے ہیں ؟برائے کرم مدلل جواب عنایت فرمائیں۔(المستفی: مولانا محمد آفتاب الدین غفرلہ مدرس مریم للبنات احمد نگر ہوجائی آسام)۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب وبہ التوفیق
فقہاء نے لکھا ہے کہ جس طرح زکوٰۃ کی رقم اصول وفروع وصاحب نصاب اور میاں بیوی کا ایک دوسرے کو دینا جائز نہیں،اسی طرح نذر و منت کا روپیہ وگوشت نہ ان افراد کو دینا جائز ہے اور نہ ہی ناذر خود استعمال کرسکتے ہیں۔اب رہی بات اصول وفروع سے کون لوگ مراد ہے،تو اسکی تفصیل یہ ہے کہ ماں باپ دادا دادی نانا نانی نیچے تک یہ اصول ہے اور بیٹا بیٹی پوتا پوتی اور ان کی اولاد فروع میں شامل ہے، ان کے علاوہ کسی بھی مستحق کو زکوٰۃ صدقہ فطرہ نذر و منت دیا جا سکتا ہے۔

عبارت ملاحظہ فرمائیں
 لا یجوز الدفع إلی أبیہ وجدہ وإن علا ولا إلی ولدہ وولد ولدہ وإن سفل…………….. وہذا الحکم لا یختص الزکاۃ بل کل صدقۃ واجبۃ لا یجوز دفعہا لہم کأحد الزوجین کالکفارات وصدقۃ الفطر والنذور………واما بقیہ الصدقات المفروضۃ الواجبۃ کالعشر والکفارات والنذور وصدقۃ الفطر فلا یجوز صرفہا للغني لعموم قولہ علیہ السلام ’’لا تحل صدقۃ لغني.(البحر الحرائق٤٢٥/٢تا٤٢٨،کتاب الزکاۃ/باب المصرف،دار الکتاب العلمیہ بیروت)۔
وہو مصرف أیضاً لصدقة الفطر والکفارة والنذر وغیر ذٰلک من الصدقات الواجبة۔(شامي۲۸۳/۳،کتاب الزکاۃ/باب المصرف،دار الکتاب العلمیہ بیروت)۔
قال الشیخ طاہربن عبد الرشید البخاری رح لا یؤکل الناذر منہا ولا اکل منہا فعلیہ قیمتہا(خلاصۃ الفتاوی۳۲۰/۴کتاب الاضحیۃ الفصل الرابع فیما یجوز الاضحیۃ وفیما لایجوز)عمدۃ الرعایۃ ۲۵۷/۷،کتاب الاضحیۃ/تعریفھا وشروطھا واحکامھا،دار الکتاب العلمیہ بیروت)۔
إذا نذر ذبح شاۃ لایأکل الناذر(الفتاویٰ التاتارخانیۃ کراچی۳۱۷/۲،زکریا دیوبند۲۶۶/۳رقم: ۴۳۲۵)(مستفاد: فتاویٰ حقانیہ۴۲/۵،دار العلوم حقانیہ پاکستان)(فتاویٰ قاسمیہ۱۲۴/۱۷) المسائل المہمہ ۲۲۱/۸،کتاب الأیمان والنذور)۔
واللہ اعلم بالصواب
محمد امیر الدین حنفی دیوبندی
احمد نگر ہوجائی آسام الھند
منتظم المسائل الشرعیۃ الحنفیۃ الھند
۔۵ذوالقعدہ ۱۴۴۱؁ھ م ۲۷ جون ۰۲۰۲؁ء بروز سنیچر

تائید کنندہ
مفتی محمد زبیر بجنوری غفرلہ
مفتی مرغوب الرحمٰن القاسمی عفی عنہ
منتظم مجلس شوریٰ المسائل الشرعیۃ الحنفیۃ
Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے