حلال روزی کیلئے وظیفہ

شیر کریں اور علم دین کو عام کریں

حلال روزی کیلئے وظیفہ

مسئلہ نمبر82

روزگاری کے لئے دعا و عمل

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
بیروزگار ہوں کوئی راستہ یا عمل بتائیں۔(المستفتی قاری حبیب الرحمٰن مہاراشٹر انڈیا)

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم الله الرحمن الرحيم
الجواب وباللہ التوفیق
حامداومصلیاامابعد:
پنج وقتہ نماز پابندی سے پڑھیں، اور پانچوں نمازوں کے بعد اور آپ چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:أَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلاَلِكَ عَنْ حَرَامِكَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَنْ مَّنْ سِوَاكَ»نیز استغفار کی کثرت کریں۔اور جب بھی وضو کیا کریں دورانِ وضو درج ذیل دعا کا اہتمام کیا کریں:«أللهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ وَ وَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَ بَارِكْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ»اور روزگار کے حصول کے لیے فجر کی نماز کے بعد اپنی جگہ پر بیٹھے بیٹھے طلوعِ آفتاب سے قبل ستر مرتبہ﴿اَللّٰهُ لَطِیْفٌ بِعِبَادِه یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُ وَهُوَ الْقَوِيُّ الْعَزِیْزَ﴾(سورۃ الشوری پارہ ۲۵،آیت نمبر،١٩) کا ورد کریں اور پھر اشراق پڑھ کر اپنے مقصد کے لیے دعا کریں.اور اس درود شریف کا اہتمام بھی کیجیے

اَللّٰهُمَّ صَلِّ صَلَاةً كَامِلَةً وَسَلِّمْ سَلَامًا تَامًا عَلٰى نَبِيِّ تَنْحَلُّ بِهِ الْعُقدُ وَتَنْفَرِجُ بِهِ الكُرَبُ وَتُقْضٰي بِهَا الْحَوَائِجُ وَتُنَالُ بِهِ الرَّغَائِبُ وحُسْنُ الْخَوَاتِمِ وَ يُسْتَسْقَى الْغَمَامُ بِوَجْهِهِ وَعَلٰى آلِهِ وَصَحْبِه.

عن علي رضي الله عنه أن مُكَاتَبًا جاءه فقال إني عَجَزْتُ عن كتابتي فَأَعِنِّي قال: ألا أعلمك كلمات عَلَّمَنِيهِنَّ رسولُ الله صلى الله عليه وسلم لو كان عليك مثلَ جبلٍ دَيْنًا أَدَّاهُ الله عنك؟ قل:اللهم اكْفِنِي بحلالك عن حرامك، وأَغْنِنِي بفضلك عَمَّنْ سِوَاكَ۔(رواہ الترمذی ،ابواب الدعوات(جمع الفوائد من جامع الأصول ومجمع الزوائد۷۳۹/۲،فیصل اسلامی،قبرض)موسوعة الحافظ ابن حجر الحديثية۱۰۱/۶باب ما یقول اذا اصابہ دین)دليل الفالحين لطرق رياض الصالحين۲۵۷/۴،باب فضل الدعاء،دار الکتب العلمیہ بیروت)

عن ابي موسى الاشعري قال اتيت النبيﷺ،وهو يتوضأ فصلى وقال:اللهم اغفر لي ذنبي، ووسع لي في داري٬وبارك لي في رزقي………… فقال: وهل تركن من شيء.؟(رواه النسائي)موسوعة الحافظ ابن حجر الحديثية۴۳باب مایقول بعد الوضوء)(مستفاد:جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن فتوی نمبر:۱۴۴۱۰۳۲۰۰۶۶۲)

اللهم صل صلاة كاملة وسلم سلاما تاما على نبي تنحل به العقد وتنفرج به الكرب وتقضي بها الحوائج وتنال به الرغائب وحسن الخواتم ويستسقى الغمام بوجهه وعلى آله وصحبه۔(النجوم الزواهر في الصلاة والسلام على سيد الأوائل والأواخر ص۵۸،المدقہ/بیان صفۃ الصلاۃ علی رسول اللهﷺ،دار الکتب العلمیہ بیروت)

فقط واللہ تعالٰی اعلم
محمد زکریا اچلپوری الحسینی
دارالافتاء المسائل الشرعیۃ الحنفیۃ

تائید کنندگان
مفتی محمد زبیر بجنوری غفرلہ
مفتی اویس احمد القاسمی غفرلہ
مفتی محمد سرفراز رحمانی غفرلہ
مفتی مرغوب الرحمن القاسمی غفرلہ
محمد امیر الدین حنفی دیوبندی
۲۸ ذی الحجہ،۱۴۴۲ہ م ۸ا،گست،۲۰۲۱ء بروز اتوار۔

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے