خون اور پیشاب سے قرآن کریم لکھنا منع ہے

شیر کریں اور علم دین کو عام کریں

خون کے ساتھ کتابت قرآن کے بارے میں فقہاء کی عبار ت کا مطلب 
(سوال ) فقہ میں کتابتہ القرآن بالبول والدم جائز ہے – وکذا اختارہ صاحب الھدایۃ فی التجنیس فقال لور عف فکتب الفاتحۃ بالدم علی جبہتہ وانفہ جاز للاستشفاء وبالبول ایضاً – الخ (ردالمحتار جلد اول ص ۱۵۴) اگر جائز ہو تو خیر ورنہ مذکورہ عبارت کے جواب سے مستفید فرمائیں- المستفتی نمبر ۷۴۷ مولوی سراج الدین (ضلع ملتان)۱۸ ذیقعدہ ۱۳۵۴؁ھ م ۱۲ فروری ۱۹۳۶؁ء
(جواب ۵۶) یہ حکم جواز مرجوح ہے اور اس حکم کا مبنیٰ ضرورت علاج ہے جیسے کہ دوسری دوا میسر نہ ہوسکے اور علاج سے مایوسی ہوجانے اور شفا شراب میں بقول طبیب حاذق منحصر ہوجانے کی صورت میں شرب شراب جائز ہے (۱) مگر یہ واضح رہے کہ حکم جواز کتابت مرجوح اور ضعیف ہے- محمد کفایت اللہ کان ا اﷲ

 

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے