دفن کے بعد ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا

شیر کریں اور علم دین کو عام کریں

دفن کے بعد ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا
سوال:
کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں :کہ دفن میت کے بعد ہاتھ اٹھاکر دعا کرسکتے ہیں یانہیں ؟ چونکہ ایضاح المسائل میں احسن الفتاویٰ سوم کے حوالہ سے لکھا ہے کہ مستحب ہے ، حالانکہ احسن الفتاویٰ کی پہلی جلد میں حضرت مفتی رشید احمد صاحب لکھتے ہیں ، کہ بدعت ہے ، اسلئے حضرت والا سے درخواست ہے کہ تحقیقی جواب مرحمت فرمائیں؟

باسمہ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللہٰ التوفیق:دفن کے بعد ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا جائز اور درست ہے ، اور ایضاح المسائل /۷۶پر یہی مسئلہ فتح الباری ، کتاب الدعوات ، باب الدعاء مستقبل القبلۃ قدیم ۱۱/۱۴۴، اشرفیہ ۱۱/۱۷۳، تحت رقم الحدیث :۶۳۴۳پر ہے اور احسن الفتاویٰ جلد اول کے حوالہ سے جو اشکال کیاہے ، کہ اس میں حضرت مفتی رشید احمد صاحب نے بدعت لکھا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ حضرت نے پہلے بدعت لکھا تھا ، لیکن بعد میں صریح جزئیہ مل جانے کی بنا پر اپنے سابق فتویٰ سے رجوع کرکے جواز کا قول لکھا ہے ، جو ( احسن الفتاویٰ ۴/۲۲۴) پر موجود ہے ۔

فقط واللہ سبحانہ وتعالیٰ اعلم

فتاوی قاسمیہ۱۱۷/۱۰

محمد امیر الدین حنفی دیوبندی

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے