نیا کپڑا دھوئے بغیر پہننا

شیر کریں اور علم دین کو عام کریں

جواب نمبر:4

Naya kapda pak hota hai usko begayer dhole pahanna durust hai. albatta agr kisi ko shak ho k ye kapda napak hai to wo ehtiyatan dhol le.

*پاکی اور ناپاکی کے مسائل نیا کپڑا دھوئے بغیر پہننا*

سوال:
کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ: کیا نیا سلا ہوا بغیر دھلا کپڑا پہن کر عبادت کی جاسکتی ہے؟ جب کہ وہ نیا سلا ہوا لباس ظاہری طور پر صاف ستھرا اور گندگی وغلاظت سے پاک وصاف ہے، رسول اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کی سنت نئے کپڑے کے بارے میں کیا ہے؟

باسمہٖ سبحانہ تعالیٰ
الجواب وباللّٰہ التوفیق: نیا سلا ہوا کپڑا جب کہ اس پر کوئی ظاہری نجاست نہ لگی ہوئی ہو بغیر دھوئے ہوئے پہننا بلاشبہ درست ہ
(مستفاد: فتاویٰ دار العلوم دیوبند ۱؍۳۴۴)

من شک في إنائہ أو ثوبہ أو بدنہ أصابتہ نجاسۃ أو لا، فہو طاہر ما لم یستیقن۔ (شامي ۱؍۲۸۳ زکریا)
اور نیا لباس پہنتے وقت پیغمبر علیہ الصلوٰۃ السلام کی سنت یہ ہے کہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے یہ دعاء پڑھی جائے:
*اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ کَسَانِيْ مَا أُوَارِيْ بِہٖ عَوْرَتِيْ، وَأَتَجَمَّلُ بِہٖ فِيْ حَیَاتِي*ْ۔
(سنن الترمذي عن عمر بن الخطاب رقم: ۳۵۶۰، مسند أحمد ۱؍۴۴)
(یعنی ہر طرح کا شکر اللہ تعالیٰ کے لئے ہے جس نے مجھے ایسا لباس پہنایا جس سے میں اپنا ستر چھپاسکوں اور اپنی زندگی میں خوبصورتی پیدا کرسکوں)

فقط واﷲ تعالیٰ اعلم

محمد امیر الدین حنفی دیوبندی

جمع شدہ فتاوی مسلک دارالعلوم دیوبند
https://t.me/jamashuda

t.me/almasail

http://t.me/group_almasail
+917086592261

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے