کیا روزے دار مریض کا انسولین لینا جائز ہے

شیر کریں اور علم دین کو عام کریں

انسولین لینے کا حکم

مسئلہ نمبر 113

حضرت مفتی صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ حضرت حالت صوم میں انسولین لینا جائز ہے مدلل ومفصل جواب کی امیدوار ہوں ۔(مفتی محمد فضل غفرلہ بیچاماری مریگاوں آسام الہند)

وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق
حامداً ومصلیا اما بعد:
فقہا علیہ الرحمہ نے لکھا ہے کہ فساد صوم کیلئے منافذِ اصلیہ سے کسی چیز کا جوفِ معدہ یا دماغ میں داخل ہونے سے روزہ فاسد ہوتا ہے،اور انسولین چوں کہ کھال میں لگائی جاتی ہے، اسلئے حالت صوم میں شوگر کے مریض کا انسولین کا انجکشن لینے سے روزہ فاسد نہیں ہوگا.

عبارت ملاحظہ فرمائیں
لأن الموجود في حلقه أثر داخل من المسام الذي هو خلل البدن والمفطر إنما هو الداخل من المنافذ للاتفاق على أن من اغتسل في ماء فوجد برده في باطنه أنه لايفطر(النهر الفائق شرح كنز الدقائق ۱۷/۲ کتاب الصوم/باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ،دارالکتب العلمية بيروت)

وما وصل إلى الجوف أو إلى الدماغ عن المخارق الأصلية كالأنف والأذن والدبر بأن استعط أو احتقن أو أقطر في أذنه فوصل إلى الجوف أو إلى الدماغ فسد صومه، أما إذا وصل إلى الجوف فلا شك فيه لوجود الأكل من حيث الصورة.(بدائع الصنائع ٦٠٦/٢كتاب الصوم ،فصل أركان الصيام،دارالكتب العلمية بيروت)(مستفاد: نفائس الفقه ۲۲۵/۳روزے میں انجکشن، مکتبہ مسیح الامت دیوبند و بنگلور)(المسائل المہمہ ۹۷/۴)

واللہ اعلم بالصواب
محمد امیر الدین حنفی دیوبندی
احمد نگر ہوجائی آسام
منتظم المسائل الشرعیۃ الحنفیۃ الہند
۱۰رمضان المبارک ۱۴۴۳ھ م ١۲جنوری ۲۰۲۲ء بروز منگل

تائید کنندگان
مفتی محمد زبیر بجنوری غفرلہ
مفتی محمد سہیل رشیدی ایم پی غفرلہ

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے