کیا سینہ وغیرہ کے بال صاف کرنا جائز ہے؟

شیر کریں اور علم دین کو عام کریں

سینہ وغیرہ کے بال صاف کرنے کا حکم

مسئلہ نمبر84

السلام علیکم ورحمتہ اللہ
حضرات مفتیانِ کرام
کیا پنڈلی ران یا ہاتھوں پر جو بال بڑھ جاتے ہیں اسے نکال سکتے کیا جبکہ وہ روزانہ بڑھ رہے ہیں؟شریعت اسلامی کی رو سے کہاں تک درست ہے؟؟بینوا توجروا

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب وباللہ التوفیق
حامداومصلیاامابعد:
مرد کے لئے بلا عذر سینہ، پنڈلی، ران یا ہاتھوں اور پیروں وغیرہ کے بال صاف کرنا اچھا نہیں ہے، فقہاء کرام نے اسے خلاف ادب قرار دیا ہے۔ ہاں اگر بہت ہی زیادہ ہیں اور تکلیف کا سبب بن رہے ہیں تو شرعاً ان کا کاٹنا ممنوع نہیں ہے۔

عبارت ملاحظہ فرمائیں
ولا ينتف أنفه لأن ذلك يورث الأكلة وفي حلق شعر الصدر والظهر ترك الأدب كذا في القنية.(الفتاوی الهندیة،٤٣٨/٥ کتاب الکراهیة،الباب التاسع عشر،باب الزينة واتخاذ الخادم للخدمة،دارالكتب العلمية بيروت)

وفي اليتيمة:سألت أبا الفضل عمن حلق شعر صدره أو ظهره هل له ذلك؟فقال:هو تارك الأدب۔ (الفتاوی التاتارخانیة٢١١/١٨،کتاب الکراهیة، الفصل العشرون: في الختان والخضاب الخ، مکتبه زکریا دیوبند رقم: ۲۸۵۴۱)

ومما ليس بمقصود حلق شعر الصدر أو الساق، ومما هو مقصود حلق الرأس أو الإبطين۔ (كتاب المبسوط في الفقه الحنفي٨٣/٢،کتاب المناسک، باب الحلق، دارالکتب العلمية بيروت)شرح فتح القدير على الهداية،٣٠/٣كتاب الحج،دارالکتب العلمية بيروت)رد المحتار على الدر المختار،٥٨٠/٣كتاب الحج/باب الجنايات،دارالکتب العلمية بيروت))

فقط والله أعلم
بندہ: محمد زکریّا اچلپوری الحسینی
دارالافتاء، المسائل الشرعیة الحنفية

تائید کنندگان
مفتی مرغوب الرحمن القاسمی غفرلہ
مفتی محمد زبیر بجنوری غفرلہ
محمد امیر الدین حنفی دیوبندی
۳۰ذی الحجہ ۱۴۴۲ھ م۱۰ ،اگست، ۲۰۲۱ء

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے