پہلی منزل میں جگہ کے باوجود دوسری منزل میں نماز پڑھنا جائز ہے۔؟

شیر کریں اور علم دین کو عام کریں

مسئلہ نمبر26
السلام عليكم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
مسجد کے پہلی منزل میں جگہ خالی ہونے کے باوجود دوسری منزل میں کھڑا ہونا و جماعت میں شریک ہونے کا کیا حکم ہے؟(المستفتی: شیخ مفتی محمد عدنان غفرلہ،بلوچستان،ایران)
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب وبہ التوفیق
اگر مسجد کی منزل اسفل نمازیوں سے بھر جائے تو بالائی منزل میں اقتداء کرسکتے ہیں بشرطیکہ امام سے آگے نہ بڑھیں،ہاں اگر اگر منزل اسفل میں جگہ خالی ہے تو بالائی منزل میں صف بنانا کراہت تنزیہی ہے،البتہ انفرادی نماز پڑھنے میں کوئی پابندی نہیں ہے،انفرادی نماز جس منزل میں سہولت ہو پڑھنے کی گنجائش ہے۔

عبارت ملاحظہ فرمائیں
عن انس رضی اللہ عنہ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال اتموا الصف المقدم ثم الذی یلیہ فما کان من نقص فلیکن فی الصف المؤخر،(سنن ابی داؤد،۹۸،کتاب الصلٰوۃ،باب تسویۃ الصفوف،ط:میر محمد)
(قولہ فما کان من نقص)والقصد من ذالک:ان لا بخلی موضع من الصف الاول مھما امکن وکذالک من الثانی والثالث وھلم جرا الی ان تنتھی وتکتمل الصفوف فاذا کان ثمۃ نقص یجعل ذالک فی الصف الأخیر.(شرح سنن ابی داؤد للعینی،۲۲۱/۳،کتاب الصلٰوۃ،باب تسویۃ الصفوف،ط: مکتبۃ الرشد ریاض،شامی،۵۷۰/۱،باب الامامۃ،ط:سعید)
وسطح المسجد لہ حکم المسجد فھو کاقتدائہ فی جوف المسجد اذا کان لایشتبہ علیہ حال الامام،(رد المحتار،۵۸۷/۱،باب الامامۃ،ط،سعید کراچی)
لوکان علی سطح بجنب المسجد متصل بہ لیس بینہما طریق فاقتدیٰ بہ صح اقتدائہ عندنا؛ لأنہ إذا کان متصلا بہ صار تبعا لسطح المسجد وسطح المسجد لہ حکم المسجد.(شامي،۳۳۵/۲،زکریا)
ولو قام علی سطح المسجد واقتدی بامام فی المسجد ان کان للسطح بات فی المسجد ولا یشتبہ علیہ حال الامام یصح الاقتداء…………..وان لم یکن لہ باب فی المسجد لکن لا یشتبہ علیہ حال الامام صح الاقتداء ایضا:ھندیہ،۸۸/۱,الباب الخامس،الفصل الرابع،ط،حقانیہ پشاور،ونظر الی الحاشیۃ رقم۲ فی الصفحۃ السابقۃ،)( مستفاد: نماز کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا،۸۹/۴تا۹۰ و۲۷۵)(فتاویٰ ریاض العلوم،جلد دوم)(امداد الاحکام،حصہ اول جلد،۴۴۰/۱)
واللہ اعلم بالصواب
 محمد امیر الدین حنفی دیوبندی
احمد نگر ہوجائی آسام (الھند)
منتظم المسائل الشرعیۃ الحنفیۃ
29اپریل 2020ء 5رمضان المبارک 1441ھ
Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے