گائے کا گوشت کھانا جائز ہے یا نہیں ؟

شیر کریں اور علم دین کو عام کریں
سوال 
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں : کہ گائے کا گوشت کھانا جائز ہے یانہیں ؟ ان جگہوں پر جہاں حکومت کی طرف سے پابندی ہو، جیسا کہ چند دن پہلے دارالعلوم دیوبند سے عدم جوا زکا فتوی جاری ہوا تھا۔

الجواب وباللہ التوفیق:
ہندوستان میں گائے، بیل شریعت اسلامیہ کی روسے بلا تردد جائز اور حلال ہیں ؛ البتہ جن علاقوں میں گائے ذبح کرنا قانوناً جرم ہے، ان علاقوں کے مسلمانوں کو گائے ذبح کر کے اپنی جان و مال کو خطرہ میں ڈالنے سے احتراز کرنا چاہئے؛ اس لئے کہ شریعت کا یہ بھی حکم ہے کہ تم اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو اور دارالعلوم دیوبند سے عدم جواز کے فتوی کے متعلق جو بات لکھی گئی ہے، وہ صرف اخبار و میڈیا کی بات ہے، دارالعلوم دیوبند کا فتوی براہ راست دیکھ لینا چاہئے۔
قالﷲ تعالیٰ: وَلَا تُلْقُوْا بِاَیْدِیْکُمْ اِلَی التَّہْلُکَۃ۔ [البقرہ:۱۹۵](فتاوی قاسمیہ۲۴/۱۴۵)

فقط وﷲ سبحانہ وتعالیٰ اعلم
محمد امیر الدین حنفی دیوبندی
احمد نگر ہوجائی آسام
منتظم المسائل الشرعیۃ الحنفیۃ۔بلاگ پوسٹ
Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے