عقیقہ اور منت کے کھانے کا حکم

شیر کریں اور علم دین کو عام کریں

عقیقہ اور منت کے کھانے کا حکم

مسئلہ نمبر:- 72

عقیقہ اور منت کے کھانے کا حکم

السلام علیکم ایک شخص منت مانی فلاں کام ہونے پر اللہ کے نام سے کھانا کھلاتاہوں اب وہ دعوت میں اپنے گھر کے کوئ افراد کا عقیقہ کر کے گوشت اس میں شامل کر نا کیسا ہے اور یہ دعوت منت کیا ہوا شخص کھا نا جائز ہے یا نہیں مفتیان کرام معلوم کراۓ

وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب

منت مانی ہوئی چیز کووہی لوگ کھا سکتے ہیں، جو زکات اور صدقات واجبہ کے مستحق ہیں، خود نذر ماننے والے کے لیے اور صاحب نصاب کے لیے اُس کا کھانا جائز نہیں ہے۔

اور عقیقے کے گوشت کا وہی حکم ہے جو قربانی کے گوشت کا حکم ہے، والدین خود بھی کھاسکتے ہیں، اور دوسروں کو ہدیہ بھی کرسکتے ہیں اور کھلاسکتے ہیں۔

امداد الفتاوی میں ہے کہ: عقیقے کا گوشت نذر کی دعوت میں خرچ کرنا جائز نہیں ۔( امداد الفتاوی جدید ۔ جدید مطول حاشیہ شبیر احمد القاسمی جلد 5:ص:544)

دلیلہ ما في رد المحتار عن القنیۃ وإذا دفع اللحم إلیٰ فقیر بنیۃ الزکاۃ لایحسب عنھا في ظاھر الروایۃ(شامي، کتاب الأضحیۃ، مکتبہ زکریا دیوبند ۹/۴۷۵، کراچي ۶/۳۲۸۔
ولو دفع اللحم لفقیر بنیۃ الزکاۃ حسب عن الزکاۃ وقال صاحب المحیط: لا یحسب في ظاہر الروایۃ۔ (سکب الأنہر علی مجمع الأنہر، کتاب الأضحیۃ، دارالکتب العلمیۃ بیروت ۴/۱۷۵)
نذر التصدق علی الأغنیاء لم یصح ما لم ینو أبناء السبیل۔ وفي الشامیۃ: نذر أن یتصدق بدینار علی الأغنیاء ینبغي أن لا یصح۔ قلت: وینبغي أن یصح إذا نوی أبناء السبیل؛ لأنہم محل الزکاۃ۔ قلت: ولعل وجہ عدم الصحۃ في الأول عدم کونہا قربۃ أو مستحیلۃ الکون لعدم تحققہا؛ لأنہا للغني ہبۃ کما أن الہبۃ للفقیر صدقۃ۔ (الدر المختار مع الشامي، کتاب الأیمان، مطلب في أحکام النذر، مکتبہ زکریادیوبند ۵/۵۲۰، کراچي ۳/۷۳۸)
البحر الرائق، کتاب الأیمان، قبیل باب الیمین في الدخول والخروج والسکنی، مکتبہ زکریا دیوبند ۴/۵۰۰، کوئٹہ۴/۲۹۷۔
ہندیۃ، کتاب الأیمان، الفصل الثاني في الکفارۃ، مکتبہ زکریا دیوبند قدیم ۲/۶۶، جدید ۲/۷۲۔
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن فتوی نمبر : 143903200083 (امداد الفتاوی 2/ 548 ط: مکتبہ دار العلوم) فقط واللہ اعلم بالصواب۔

مفتی مختار حسین الحسینی غفرلہ

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے